Live Updates

ٹوبہ ٹیک سنگھ، گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات میں تقسیم انعامات کی تقریب

ہفتہ ستمبر 22:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد سے انٹر میڈیٹ اور گریجویشن میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والی گورنمنٹ کالج برائے خواتین ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ہونہار طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی پروقا ر تقریب منعقد ہوئی ،جس کے مہمانان خصوصی یو ایس اے کی سماجی تنظیم کی ڈائریکٹر رباب علی خاں ،پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سعید احمد سعیدی ،پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد اشفاق اورڈپٹی ڈائریکٹر کالجز حق نواز اعوان تھے ،جبکہ تقریب کی صدارت پرنسپل محترمہ روبینہ مبین نے کی ،اس موقع پر طالبات اور مہمانان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کی ،مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ انتہائی شرمناک اور انسانی حقوق کی پامالی ہے ،تقریب کے آخر میں مہمانان خصوصی نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات