Live Updates

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر چین جائیں گے

سی پیک سے متعلق ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون ضرور بنے گا: شیخ رشید احمد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:13

وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر چین جائیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) شیخ رشید احمد وزیراعظم جنرل اسمبلی سے واپس آکر چین جائیں گے، سی پیک سے متعلق ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ایم ایل ون ضرور بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق بہت زیادہ پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وزیراعظم کے دوران چین کے دوران یہ پراپیگنڈا دم توڑ جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید مزید کہتے ہیں کہ سی پیک کا حصہ ایم ایل ون منصبہ ضرور بنے گا۔ اس منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر ریلوے مزید کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ بھی فضل الرحمان کا ساتھ نہیں دے گی، مولانا گرم جگہ پر پاؤں نہ رکھیں، اب شہباز شریف کی سیاست کا امتحان ہے، جنہوں نے پاکستان کا مال کھایا وہ لندن سے بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے، سلامتی کونسل میں 52 سال بعد کشمیر کا مقدمہ وزیراعظم عمران خان لے کر گئے، سارے پاکستان کیساتھ کشمیر فرنٹ لائن پر جاؤں گا، کشمیریوں کی تحریک کشمیر کے اندر سے اٹھے گی، جو پتھر استعمال کر رہے تھے اب وہ کچھ اور استعمال کریں گے، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ ہلکی پھلکی موسیقی ہے، خود اپوزیشن رہنماؤں کو بھی سری نگر جانے کی اجازت نہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا سیاست اور جنگ میں اپنی اپنی ٹائمنگ ہوتی ہے، معاملات طے ہو رہے ہیں، آصف زرداری کے آدمی پیسے دے رہے ہیں۔
                                                                 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات