وزیر اعلیٰ سندھ اورصوبائی وزیر اطلاعات و محنت کی پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل کی نماز جنازہ میں شرکت

ہفتہ 21 ستمبر 2019 22:56

وزیر اعلیٰ سندھ اورصوبائی وزیر اطلاعات و محنت کی پاک افغان بارڈر پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عدیل جیسے شہداء کا شوق شہادت اور جذبہ ایمانی ہی ہماری اصل قوت ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ شہید میجر عدیل کے اہل خانہ کے غم میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھلاتی ۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ میجر عدیل اور ان جیسے دیگر شہداء ہی کی بدولت دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے مادر وطن کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور قوم ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ میجر عدیل کی طرح ہمارے بہادر فوجی افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کئے بغیر ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔