مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ماروی لان قاسم آبادمیں آج ورکرز کنونشن منعقد ہوگا، عارف جمال سہروردی

ہفتہ ستمبر 22:56

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن و حیدرآباد ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات جمال عارف سہروردی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے زیر اہتمام ماروی لان قاسم آبادمیں آج اتوار کو دوپہر 3 بجے ورکرز کنونشن منعقد ہوگا، کنونشن کی صدارت مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کریں گے، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سینئر نائب صدر علی اکبر گجر ، سیکریٹری اطلاعات قمرالزمان راجپر، رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی ، چوہدری طارق ، نہال ہاشمی ،ارکان قومی اسمبلی ،سینیٹرز مسلم لیگ (ن) سندھ اور حیدرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے صدور ، جنرل سیکریٹریز سمیت کارکن بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، کنونشن کے انتظامات کی نگرانی ڈویژنل صدر انور سومرو کریں گے ۔

(جاری ہے)

جمال عارف سہروردی نے کہا کہ کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں قائدین کے بیٹھنے کے لئے ایک بڑا اسٹیج 40x6تیار کیا جارہاہے ایک بڑا پینافلیکس اسٹیج پر لگایا جائے گا پینافلیکس میں قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت قائدین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں کنونشن کی جگہ کے چاروں اطراف خیر مقدمی پینافلیکس اور مسلم لیگ (ن) کے جھنڈوں سے سجایا جائے گا کنونشن کے انعقاد کے لئے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔