حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں مظہرالحق چوہدری چیئرمین، عامر شہاب سینئر وائس چیئرمین کامیاب

ہفتہ ستمبر 23:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے سالانہ انتخابات میں مظہرالحق چوہدری چیئرمین، عامر شہاب سینئر وائس چیئرمین اور پریم چند وائس چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری و ریٹرنگ آفیسر عماد حسین کے مطابق ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا ہے، چیئرمین، سینئر نائب چیئرمین اور نائب چیئرمین کیلئے صرف 3امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، الیکشن کمیٹی نے نامزدگی فارمز کو درست قرار دیا ہے، مد مقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر غیر حتمی نتائج کے مطابق مظہرالحق چوہدری چیئرمین، عامر شہاب سینئر نائب چیئرمین اور پریم چند نائب چیئرمین کے عہدے پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے، الیکشن کمیٹی عہدیداران کی کامیابی کا حتمی اعلان 25ستمبر کو جنرل باڈی میں کرے گی۔