Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچ گئے

ہفتہ ستمبر 23:10

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکہ پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عبّاس بخاری بھی اس دورہ امریکہ میں وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا بھر سے آئے ہوئے سربراہان مملکت /مندوبین کے سامنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بدترین بھارتی مظالم کا پردہ چاک کریں گے اور نہتے کشمیریوں کا مقدمہ انتہائی موثر انداز میں اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان اپنے اس دورہ امریکہ کے دوران مختلف ممالک سے تشریف لائے ہوئے سیاسی رہنمائوں سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم کااقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب سے متعلق تازہ ترین معلومات