Live Updates

امن محبت اور یگانگت سے ہم دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بلند کر سکتے ہیں،پروفیسرانعام محمد

ہفتہ ستمبر 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) امن محبت اور یگانگت سے ہم دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بلند کر سکتے ہیں اور آپس میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دے سکتے ہیں یہ بات معروف ماہر تعلیم پروفیسر انعام محمد نے آئیڈیل سکولز سسٹم کے طلباء و طالبات کی طرف سے عالمی یوم امن کے موقع پر سکستھ روڈ راولپنڈی میں ’’امن مارچ‘‘ کے نام سے شعوری آگاہی واک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی - انہوں نے کہا کہ دنیا میں جنگ وجدل کا خاتمہ صرف امن سے ہی ممکن ہے اور ہمیں اپنے باہمی اختلافات فراموش کرکے ہر سطح پر امن و آشتی کو فروغ دینا چاہیئے - انہوں نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بھارت کے ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پوری دنیا کے لئے آزمائش ہیں اور نریندر مودی کو اپنے جرائم کا حساب دینا ہوگا اور مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات