پشاور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانیاں کو دنیا کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور لکھا جائے گا،اسد قیصر

پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا، بیان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:14

پشاور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانیاں کو دنیا کی تاریخ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پشاور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانیاں کو دنیا کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور لکھا جائے گا، پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔

ہفتہ کو عالمی یوم امن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان نے امن کے قیام کی خاطر لازوال قربانیاں دی ہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور امن کے قیام کی خاطر ہمارے معصوم بچوں کی قربانیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پشاور آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانیاں کو دنیا کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور لکھا جائیگا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن قائم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے گا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی خطے میں امن کے قیام کی طرف مثبت پیشرفت تھی تھی جسے دنیا فراموش نہیں کر سکتی، امید ہے کرتار پور راہداری کی تکمیل خطے میں امن کے قیام میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

اسد قیصر نے کہاکہ دنیا میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، امن قائم کیے بغیر خطے کی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بدامنی اور افراتفری قوموں کے زوال کی سب سے بڑی نشانی ہے، جنوبی ایشیاء میں ظلم کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے جنوبی ایشیا کا امن برباد کر رکھا ہے وہ کس منہ سے عالمی دنیا کے سامنے امن کی بات کر سکتا ہے، مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل 48 روز سے کرفیو کے نفاذ نے جنوبی ایشیا میں تاریخ دانوں کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو کشمیری عوام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، عالمی یوم امن کے موقع میرا عالمی برادری کو یہ پیغام ہے کہ وہ کشمیر میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہمیشہ پوری دنیا میں شرپسند عناصر اور دہشتگردی کی عالمی سطح پر مذمت کرتا چلا آ رہا ہے۔