Live Updates

کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، معاشی اور جغرافیائی شہ رگ ہے،سراج الحق

کشمیر میں بھارتی فوج جو ظلم کر رہی ہے اس سے کرفیو کے خاتمے کے بعد وہاں پر قتل عام کا خطرہ ہے ۔کشمیر میں کرفیو کا 48 واں دن ہے لیکن اسلامی اور مغربی دنیا کی طرف سے کرفیو کے خاتمے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔کشمیر میں عوام کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے ، ایک بہت بڑا انسانی المیہ لاکھوں لوگوں کو گھیرے میں لے چکا ہے مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:18

کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، معاشی اور جغرافیائی شہ رگ ہے،سراج الحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی نظریاتی ، معاشی اور جغرافیائی شہ رگ ہے ۔ کشمیر میں بھارتی فوج جو ظلم کر رہی ہے اس سے کرفیو کے خاتمے کے بعد وہاں پر قتل عام کا خطرہ ہے ۔کشمیر میں کرفیو کا 48 واں دن ہے لیکن اسلامی اور مغربی دنیا کی طرف سے کرفیو کے خاتمے کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔

کشمیر میں عوام کے لیے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے ، ایک بہت بڑا انسانی المیہ لاکھوں لوگوں کو گھیرے میں لے چکا ہے مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ جب تک پاکستان خود کشمیر کے مسئلے پر سنجید ہ نہیں ہوتا بیرونی دنیا اس مسئلہ کو سنجید ہ نہیں لے گی ۔حکمران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مکمل غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی تمام سیاسی جماعتوں کو پیغام دے رہی ہے کہ اپنے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ کر کشمیر کے لیے متحد ہوں۔

حکمرانوں نے قومی وحدت کو پارہ پارہ کر کے ہندوستان کے لیے ماحول سازگار بنایا ۔ حکمران بیرون دورے میں جرأت کے ساتھ قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیریوں اور ڈاکٹر عافیہ کے لیے آواز بلند کریں اور واپسی پر ڈاکٹر عافیہ کو پاکستان لائیںیہ پوری قوم کا مطالبہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے بنوں میں جنوبی اضلاع کے اراکین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔

اجتماع سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد ابراہیم خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا تسلیم اقبال ، امیر جماعت اسلامی بنوں پروفیسر اجمل خان ، امیر جماعت اسلامی کوہاٹ عابدخان ، امیر جماعت اسلامی لکی مروت عزیز اللہ مروت ، امیر جماعت اسلامی کرک ظہور خٹک اور دیگر بھی موجود تھے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ٹرمپ کی ثالثی پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ وزیر اعظم کے امریکہ سے واپسی کے بعد ٹرمپ نے مودی سے ملاقات میں کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو کشمیر جائے وہ غدار ہوگا، عمران خان صاحب وزیر اعظم سے مفتی اعظم نہ بنیں ۔ پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ /جماعت اسلامی 5 اگست سے کشمیر کے لیے احتجاج کررہی ہے باقی تمام جماعتیں خاموش ہیں ۔ 27 ستمبر کو مظفر آباد میں اور 6 اکتوبر کو لاہور میںکشمیر بچائو عوامی مارچ ہوگا ۔ سراج الحق نے کہاکہ پی پی پی ، ن لیگ اور پرویز مشرف کی حکومتوں کو عوام نے دیکھ لیا ہے جو سب کے سب ناکام ہوچکے ہیں ، سب کے چہر ے بے نقاب ہوچکے ہیں ، اب عوام کو صرف ایک روشنی نظر آرہی ہے جو جماعت اسلامی ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات