پاکپتن، مقبوضہ کشمیر دنیا کیلئے المناک انسانی المیہ بن چکا، چوہدری رضوان اقبال

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:22

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر دنیا کیلئے المناک انسانی المیہ بن چکا،امن واستحکام کیلئے خطے میں نئے ورلڈ آرڈر کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی صدر چوہدری رضوان اقبال نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ریلی سے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، مذہبی راہنما رائو عظمت اللہ،چیئرمین پریس کلب پیر امداد حسین ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مقررین نے کہا کہ کشمیرکودنیا کی سب سیبڑی جیل بنادیاگیا ہے،مقبوضہ کشمیر دنیا کیلئے المناک انسانی المیہ بن چکا ہے اس کو سب سے بڑا فوجی زون بنا دیا گیا ہے،کشمیر کی موجودہ صورتحال خطے کے امن کیلئے بہتر نہیں،عالمی قوتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کرنے چاہیئیں۔