Live Updates

16ستمبر کو نواز شریف کے ساتھ جیل میں ایک غیرمعمولی ملاقات کا انکشاف، رہائی کی آفر کر دی گئی

سابق وزیراعظم کو ’لاک ڈاؤن‘ میں شرکت کی آفر بھی کر دی گئی، حکومت ملاقات سے لاعلم رہی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:47

16ستمبر کو نواز شریف کے ساتھ جیل میں ایک غیرمعمولی ملاقات کا انکشاف، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 ستمبر 2019ء) 16ستمبر کو نواز شریف کے ساتھ جیل میں ایک غیرمعمولی ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو اس ملاقات میں رہائی کی آفر کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 20روز قبل نواز شریف کو آفر آئی تھی کہ وہ اور مریم نواز ملک سے باہر چلیں جائیں اور الیکشن کے قریب مریم نواز واپس آ سکتی ہیں لیکن اس وقت نوازشریف نے اس آفر پر کوئی جواب نہیں دیا اور مشاورت کیلئے وقت مانگا تاہم اس کے بعد اب نوازشریف کو دوبارہ آفر کی گئی کہ وہ لاک ڈاؤ ن میں شرکت کریں اور اس کے بعد 16ستمبر کو یہ میٹنگ ایرینج کروائی گئی۔

ذرئع نے مزید بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم کی اس ملاقات سے حکومت بھی لاعلم رہی اور انہیں بھی بعد میں اس کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

میٹنگ اس لیے ایرینج کی گئی کیونکہ نوازشریف مشاورت کرنا چاہتے تھے اور جب مشاور ت ہوئی تو اس میں یہ دونوں چیزیں نوازشریف نے سب کے سامنے رکھیں، نوازشریف کی بات سننے کے بعد سب نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ العزیزیہ ریفرنس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کو طول دیں تاکہ اکتوبر یا نومبر میں ہونے والے لاک ڈاؤن کے معاملے کا نتیجہ پتا لگ جائے، خواجہ حارث تین ماہ دلائل دیتے رہیں گے اور اس کے بعد پوزیشن واضح ہوگی اور وہ اپنے فیصلے اور شرائط منوانے کی بہترپوزیشن میں ہوں گے۔

بتایا گیا ہےکہ ایک غیر معمولی بات یہ بھی ہے کہ اگلے روز ہی جا کر خواجہ حارث نے غیر معمولی بات عدالت میں کر دی کہ وہ تین مہینے اپنے دلائل دیں گے حالانکہ ویڈیو سکینڈل کے بعد یہ سمجھا جارہا تھا کہ ایک دو سماعتوں میں نواز شریف کو ضمانت مل سکتی ہے۔ دوسری جانب شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ شہباز شریف ڈیل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، 10 سے 15 دن میں صورتحال واضح ہو جائے گی، اگر نواز شریف اور آصف زرداری پیسے دینے کیلئے راضی ہو جاتے ہیں تو پھر وزیراعظم ڈیل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات