Live Updates

کشمیر ہندوستان کے لیے دوسرا افغانستا ن ثابت ہوگا،مشتاق احمد خان

ًروس اور امریکہ افغانستان میںذلیل و خوار ہوئے اسی طرح سری نگر میں ہندوستان ذلیل و خوار ہوگا ۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو کشمیر میںجہاد سے روک کر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کے لیے دوسرا افغانستا ن ثابت ہوگا جس طرح روس اور امریکہ افغانستان میںذلیل و خوار ہوئے اسی طرح سری نگر میں ہندوستان ذلیل و خوار ہوگا ۔ وزیر اعظم نے لوگوں کو کشمیر میںجہاد سے روک کر امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

صوبائی حکومت نے سکولز میںپردے کا نوٹیفیکشن واپس لے کر غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے ۔امریکہ جانے سے پہلے پختونوں کی توہین کی گئی ہے ۔ موجودہ صوبائی حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ۔ عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے اور عوام کے حقوق پر دن دھاڑے ڈاکہ ڈالا گیا ہے ۔ عوام کے آنکھوں میںحکومت کے لیے غصہ ہے اور حکومت عوام سے آنکھ ملانے کے بجائے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن حکمرانوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ بنوں میں جماعت اسلامی جنوبی اضلاع کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرر ہے تھے ۔ مشتاق احمد خان نے کہا کہ تبدیلی کے نام لیوائوں اور نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں نے عوام کو جتنا مایوس کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ ماضی میں دو بڑی پارٹیوں سے عوام تنگ آچکے تھے اور وہ چاہتے کہ کرپٹ قیادت سے چھٹکارہ حاصل ہواور عوام خوشحال ہوسکیںلیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کی حکومت کوایک سال ہوچکا ہے مگرلوگوں کوحقیقی ریلیف تو دور کی بات ان کے مسائل میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے۔

موجودہ حکومت نااہلی میں سابقہ حکومتوں کو بھی پیچھے چھوڑ چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمہ کا اقدام اور مودی ٹرمپ خوشگوار ملاقات سے لگتاہے کہ امریکہ اور بھارت میں پہلے ہی اس حوالے سے طے پا چکا تھا ۔ ہمارے حکمران یا تو اس میں شامل ہیں یا پھر انتہائی نااہل اور پرلے درجے کے بے خبر ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کشمیر کے مسئلے پر جماعت اسلامی قوم کی ترجمانی کر رہی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات