Live Updates

اٹک ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء کی کشمیریوں کے حق میں ریلی

ہفتہ ستمبر 23:34

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء کی کشمیریوں کے حق میں ریلی ، ریلی کا اہتمام اسلامی جمعیت طلبہ نے کیا ، ریلی کی قیادت ناظم کالج بخت اسلام نے کی ، ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ہوا، ریلی مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی فوارہ چوک پہنچی ، طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ، طلباء کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے سینکڑوں طلباء اسلامی جمعیت طلبہ اٹک کے زیر انتظام نکلنے والی کشمیر بچاؤ ریلی میں شریک ہوئے ریلی کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے ہواجو فوارہ چوک پہنچ کر بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گئی طلباء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور انڈیا گو بیک کے نعرے درج تھے ناظم کالج بخت اسلام نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ڈھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج کے سینکڑوں طلباء کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ ہیں آج کشمیر 47 واں ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے یو این او سویا ہواہے تاہم ڈگری کالج کے طلباء جاگ رہے ہیں آج مقبوضہ کشمیر کی مائیں بہنیں ہمیں پکار رہی ہیں ریلی سے طلباء کے مختلف رہنماؤں نے بھی خطاب کیااور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا ۔

تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات