پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اویس ضیاء پر جرمانہ عائد

قائداعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اویس ضیاء پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اویس ضیاء کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:36

پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر اویس ضیاء پر جرمانہ عائد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) قائداعظم ٹرافی کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین اویس ضیاء پر نازیبازبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اویس ضیاء کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہالپور میں سدرن پنجاب کے خلاف میچ میں کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف، امپائر یامیچ ریفری کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال سے متعلق لیول 2 جرم کا مرتکب پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)



ٹورنامنٹ کے دوسرے راوٴنڈ کے پہلے روز ہونے والے واقعہ میں اویس ضیاء کو رن آوٴٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم کی طرف جاتے ہوئے کریز پر موجود اپنے ساتھی کھلاڑی شہزاد ترین کے لیے نامناسب زبان کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

دن کے اختتا م پر آن فیلڈ امپائرز امتیاز اقبال اور عبدالمقیت نے اویس ضیاء کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

میچ کے دوسرے روز اویس ضیاء کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد جاوید ملک کی جانب سیان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔