Live Updates

گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ریڈزون میں آگئے

گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ پنجاب سے ورکنگ ریلیشن شپ ٹھیک نہیں، عثمان بزدارکو اعتراض ہے کہ چوہدری سرورانتظامی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں، عمران خان نے چوہدری سرور کا نام ریڈ سرکل کرلیا، فوری یا کچھ دیر بعد ہٹایا جاسکتا ہے۔ سینئر صحافی رئیس انصاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 ستمبر 2019 21:41

گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ریڈزون میں آگئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2019ء) گورنرپنجاب چوہدری سروربھی ریڈزون میں آگئے ہیں،گورنر پنجاب کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ورکنگ ریلیشن شپ ٹھیک نہیں ،عثمان بزدارکواعتراض ہے کہ چوہدری سرورانتظامی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں،عمران خان نے چوہدری سرور کا نام ریڈسرکل کرلیاہے،فوری یا کچھ دیر بعد ہٹایا جاسکتا ہے۔سینئر صحافی رئیس انصاری نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار دونوں نے صوبائی کابینہ میں تبدیلیو ں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

لیکن وزیراعظم عمران خان جب امریکا سے وطن واپس آئیں گے تو کابینہ کے ناموں پر مشاورت کرکے کچھ قلمدان واپس لے کرنئے ارکان کو قلمدان سونپ دیے جائیں گے۔کابینہ میں 6،7نام ایسے ہیں جو ریڈزون میں ہیں ، اور یہ وزراء خواہش رکھتے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ بن جائیں۔

(جاری ہے)

کچھ ایسے وزراء بھی ہیں جن کی کارکردگی ٹھیک نہیں یا وہ وزیراعلیٰ بننے کی دوڑ میں ہیں۔

ا ن میں صوبائی وزراء میں خسروبختیار کے بھائی وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، وزیرلائیو اسٹاک حسنین بہادردریشک کا نام بھی ہے۔لاہور میں میاں اسلم اقبال ،وزیرآبپاشی محسن لغاری،وزیرزراعت نعمان لنگڑیال،وزیرویمن ڈویلپمنٹ آشفہ فتیانہ،علیم خان،ڈاکٹریاسمین راشدبھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ علیم خان کا ابھی پارٹی عہدے کیلئے یا وزیر کیلئے نام شامل نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ گورنرپنجاب چوہدری سروربھی ریڈزون میں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب جانے سے پہلے گورنر پنجاب کے بارے بھی مشاورت کرکے گئے ہیں۔گورنر پنجاب کاوزیراعلیٰ پنجاب سے ورکنگ ریلیشن شپ ٹھیک نہیں ہے،جب یہ ن لیگ کے دور میں گورنر تھے اس وقت بھی ان کوشکایت تھی کہ پنجاب حکومت ان کے معاملات میں مداخلت کرتی ہے۔

جب وائس چانسلر کی تقرری ہویا کوئی دوسرا کام توانہیں گریڈ 20کے آفیسر سے رہنمائی لینے کیلئے کہا گیا۔اس وقت بھی گورنرکا معاملہ بنااور خراب ہوگیا۔اب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چوہدری سرورانتظامی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔جیسے صاف پانی کے معاملے میں گورنر پنجاب نے ڈائریکٹ کمشنرزکو احکامات جاری کردیے۔اس میں بھی عثمان بزدار کو اعتراض ہے۔آج گورنر سرورعثمان بزدار کو عمرے کی مبارک دینے گئے تھے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کو واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر جوالزامات چلے وہ ہماری ٹیم نہیں تھی، وہ اپنی ٹیم کو لے کرآئیں گے اور ملکرکام کریں گے۔لیکن عمران خان کے ریڈزون میں گورنر پنجاب بھی شامل ہیں،ان کے بارے فوری یا کچھ دیر بعد فیصلہ ہوسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات