نصیرآباد، قومی شاہراہ پرسرچ لائیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:47

نصیر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) قومی شاہراہ پرسرچ لائیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، کارروائی کے دوران درجنوں گاڑیوں سے ہیوی سرچ لائیٹ موقع پراتاردی گئی جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پرکئی گاڑیوں کو جرمانہ بھی عائدکیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایس ایس پی نصیرآباد ہائی وے پولیس عبدالعزیز سرپرہ کا کہنا تھاکہ گاڑیوں میں سرچ لائیٹ کے استعمال کی وجہ سے رات کے اوقات میں اکثرحادثات رونما ہوتے ہیں جنکی روک تھام کے لیے ہائی وے پولیس کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف ایکشن لیا جارہاہے، ٹرانسپورٹرز حضرات قانون کی پابندی کو یقینی بنائیں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔

متعلقہ عنوان :