ہمیں ملک کی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

عوام کو معاشی سہولیات فراہم کی جائیں ،مہنگائی کے جن پر قابو پاکر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام کو معاشی سہولیات فراہم کی جائیں ،مہنگائی کے جن پر قابو پاکر بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے ،بھارت غربت کا فائدہ اٹھانے کیلئے فرقہ واریت پھیلانے اور دہشتگردی کی سازش میں مصروف ہے ،ہمیں ملک کی بقاء وسلامتی اور استحکام کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا ،مسئلہ کشمیر کا حل کرنے کیلئے عالمی قوتوں کو انصاف سے کام لینا ہوگا ،بھارت انتہاپسندی اور دہشتگردی کے ہاتھوں پوری دنیا میں رسوا اور ذلیل ہورہا ہے ،مظلوموں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے والے مودی اور بھارتی فوج کو ایک ایک ظلم کا حساب دینا ہوگا ،پاکستان کی سفارتی جدوجہد سے کشمیر یوں پر مظالم کی دنیا کو آگاہی ملی ہے ،سیاسی ،اخلاقی اور انسانی ہمدردی کے ساتھ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑسکتے ،عوام کا نعرہ ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کیلئے جنگ بھی لڑنا پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو بچانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،مسئلہ کشمیر محض زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کا مسئلہ ہے ،عالمی برادری نے کشمیریوں پر ہونیووالے مظالم کے خلاف آنکھ نہ کھولی تو دنیا کا امن تباہ ہوجائیگا ،بھارت اور آر ایس ایس کا نظریہ انسانیت دشمن اور مذہبوں میں ٹکرائو اور دہشتگردی پھیلانا ہے ،آر ایس ایس کا نظریہ دنیا کے امن کیلئے بھیانک اور بھارت کے ٹکڑے کرنے کیلئے کافی ہے ،بھارت دنیا کا دہشتگرد ملک بن چکا ہے جو انسانیت کا قتل اور ظلم وستم کی انتہا کرچکا ہے ،پاکستان کے عوام اتحاد ویکجہتی کے ساتھ بھارت کوہر سطح پر ناکامی کا مزہ چکائینگے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں انشاء اللہ بہت جلد رنگ لائینگی ،کشمیر کی وادیوں ،گلی ،محلوں ،کوچوں اور بھارتی گولیوں کی بھوچھاڑ میں ہر کشمیری نعرہ لگا رہا ہے کشمیر بنے گا پاکستان ،پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کی صدائیں بلند ہورہی ہیں ،بھارت بزدل خوفزدہ ہے اور فرعونیت کے راستے پر چلنے والے بھارت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے ۔