پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بننے والی لائٹ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ ستمبر 22:13

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 ستمبر2019ء) پاکستان میں گاڑیوں کیلئے ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت لوگوں کیلئے تکلیف کا باعث بننے والی لائٹ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی گاڑیوں میں ایچ آئی ڈی لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی ڈی لائٹ کی خرید و فروخت اور استعمال پر آئندہ سے مکمل پابندی عائد رہے گی۔ پابندی کا فیصلہ عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے بعد کیا گیا۔ گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ایچ آئی ڈی لائٹ ناصرف لوگوں کی آنکھوں کیلئے تکلیف دہ ہوتی ہے، بلکہ ٹریفک حادثات کا باعچ بھی بنتی ہے۔ اسی اب کسی بھی قسم کی گاڑیوں کیلئے اس لائٹ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کے باجود ایچ آئی ڈی لائٹ کا استعمال کرنے والوں اور اس کی خرید و فروخت میں ملوث لوگوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔