Live Updates

صوبائی وزیر راجہ بشا رت اور اعجاز احمد چوہدری کی پی ٹی آئی رہنما مہر فیاض کے ظہرانے میں شرکت

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:15

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) صوبائی وزیرراجہ بشارت اور اعجازاحمدچوہدری نے پی ٹی آئی رہنماء مہر فیاض کی طرف سے دیئے گئے ظہرانے میںشرکت کی۔ اعجازاحمدچوہدری اور راجہ بشارت سے وکلاء نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری سے پاکستان لیبر یونین پلاسٹک ایسویسی ایشن کے عہدیداران اور حلقہ این اے 133 کے کارکنوں کے وفود نے پنجاب سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ،وفود نے اعجازاحمدچوہدری کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدنے وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ اور جنرل اسمبلی سے خطاب پر کشمیری اور پاکستانی عوام کی نظریں لگی ہوئی ہیں، وزیراعظم جنرل اسمبلی کے تاریخی خطاب میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑیں گے ، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے ،70 سالوں میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، ماضی کی کرپٹ حکومت نے مزدوروں کا استحصال کیا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت کا مزدوروں کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، مزدو ر طبقے کا ملکی معیشت اور ترقی میں اہم رول ہے ، حلقے میں سیوریج لائنوں کی تبدیلی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صفائی ،ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جاررہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات