ن لیگ اور پی پی جھو ٹ بو ل کر عوام کی ہمد دی حا صل نہیں کر سکتیں،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان

ہفتہ ستمبر 23:15

لاہور۔21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہاہے کہ ملک اور قوم کا پیسہ لو ٹنے والے غلط افوا ہیں پھیلا کر عوام کی ہمدردیا ں حا صل کرنے کی ناکام کو شش کررہے ہیں، ن لیگ اور پی پی پی کی کرپشن سے پوری قوم باخوبی آگاہ ہے ، ملک کو مقروض اور کنگال بنا نے والے کسی بھی کرپٹ مافیا سے مفا ہمت، ر یلیف اور ڈھیل ممکن نہیں ہے،اپوزیشن ہمیشہ جھو ٹ بو ل کر چائے کی پیا لی میں طو فان بر پا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت قوم کی لو ٹی گئی پا ئی پا ئی کی و صو لی تک کسی کو ر یلیف نہیں دے گی ملک کو تر قی کے راستے پر چلتے دیکھ کرپی پی اور ن لیگ کی پر یشانی میں اضا فہ ہو گیا ہے، ن لیگ اور پی پی جھو ٹ بو ل کر عوام کی ہمد دی حا صل نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کو قرضے لینے کا طعنہ دینے والے ملک کو قرضوں کے سمندر میں دھکیل کر گئے،نا تجربہ کاری کا شوروغوغہ کرنے والی اپوزیشن درست کہتی ہے کہ موجودہ حکومت کوسابقہ حکمرانوں کی طرح کرپشن کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔