Live Updates

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ

دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات پاک ، ترک ، ملائشیاء سہ فریقی اجلاس کے دوران ہوگی، بعد ازاں عمران خان پاک ترک کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:25

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات  پاک ، ترک ، ملائشیاء سہ فریقی اجلاس کے دوران ہوگی، بعد ازاں عمران خان پاک ترک کانفرنس کی میزبانی بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق وزیر اعظم اپنے دور میں ایک مصروف شیڈول گزاریں گے۔

تفصیلات کیمطابق وزیر اعظم 27ستمبر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خصوصی طور پر بات کریں گے اور وہاں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے ۔ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم 18سے زائد ممالک کے سربراہان اور مختلف ممالک کے اعلٰی حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے وہ امریکہ کے سرکردہ تھنک ٹینک سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم ماسمیاتی تبدیلی ، ترقی اور صحت پر ہونے والے سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے جبکہ سرمایہ کاری پر سربراہان اجلاس میں بھی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران نفرت انگیز تقاریر پر مباحثے سے خطاب کریں گے اور نفرت انگیز بیانات کے خلا ف پاک ترک کانفرنس کی میزبانی کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان پاک ، ترک ، ملائشیا ء سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے اور ماحولیاتی تحفظ پر پاک ملائشیاء کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔ وزیراعظم اس دوران عالمی میڈیا اور ادارتی بورڈز کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں جبکہ وزیراعظم او آئی سی رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہونگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات