رواں سال جولائی، اگسٹ تک خام تیل کے درآمدی بل میں 55 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ایک ارب سات کروڑ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 26.75فیصد کم ہو گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 23:50

رواں سال جولائی، اگسٹ تک خام تیل کے درآمدی بل میں 55 فیصد کمی ہوئی،ادارہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2019ء) قومی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ رواں سال جولائی، اگسٹ تک خام تیل کے درآمدی بل میں 55 فیصد کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل ایک ارب سات کروڑ ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پٹرولیم گروپ کا درآمدی بل 26.75فیصد کم ہو گیا، جولائی، اگسٹ تک پٹرولیم گروپ کی درآمدات ایک ارب93کروڑ ڈالر رہی، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال جولائی، اگسٹ تک درآمدی بل2ارب 64کروڑ ڈالر تھا، جبکہ اس جولائی، اگسٹ تک پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 16.42فیصد تک گر گئی، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل89.73کروڑ ڈالر رہا، جولائی اگسٹ تک خام تیل کا درآمدی بل39.55کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں خام تیل کی درآمدات 88کروڑ ڈالر تھیں، ادارہ شماریات نے مزید کہا ہے کہ جولائی سے اگسٹ تک 60کروڑ ڈالر کی ایل این جی درآمد ہوئی، گزشتہ سال کے دو ماہ کے مقابلے میں ایل این جی درآمدی بل8.75فیصد کم رہا، اس کے علاوہ رواں سال جولائی اگسٹ میں ایل پی جی کا درآمدی بل 39.72فیصد بڑھا، رواں سال جولائی اگسٹ میں4کروڑ 19لاکھ ڈالر کی ایل پی جی درآمد ہوئی جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے میں3کروڑ ڈالر کی ایل پی جی درآمد ہوئی تھی۔

(جاری ہے)


                                                                                                     

متعلقہ عنوان :