وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، وہ مصباح کے کام میں مداخلت نہ کریں

ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے سرفرا گزارا کرلے گا اور میری دعا ہے کہ مصباح اور وکی بھائی آپس میں کرلیں: شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی اتوار 22 ستمبر 2019 00:02

وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، وہ مصباح کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، وہ مصباح کے کام میں مداخلت نہ کریں، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے حوالے سے سرفرا گزارا کرلے گا اور میری دعا ہے کہ مصباح اور وکی بھائی آپس میں کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مصباح الحق، باؤلنگ کوچ وقار یونس اور کپتان سرفراز کے درمیان کام کرنے کے تعلق کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ تینوں کو میں جانتا ہوں کہ سرفرا گزارا کرلے گا اور میری دعا ہے کہ مصباح اور وکی بھائی آپس میں کرلیں ۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وقار یونس کو بطور ہیڈ کوچ میں نے بہت پہلے فیل کردیا تھا، باؤلنگ کوچ کے طور پر انہیں یہ فیصلہ بہت پہلے کرنا چاہیے تھا اور میں امید کرتا ہوں کہ وکی بھائی باؤلنگ کوچ کے طور پر صرف باؤلرز پر ہی توجہ دیں گے۔

(جاری ہے)

وقار یونس مصباح کے کام میں مداخلت نہ کریں اور نہیں کرنا چاہیے اس لیے کہ ان کا کام باؤلنگ کوچ کے طور پر ہے، امید ہے کہ وکی بھائی لڑکوں سے اچھی کارکردگی لائیں گے۔

محمد عامر کی جانب سے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ اور وہاب ریاض کا کچھ آرام لینے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے شاہد آفریدی کہتے ہیں کھلاڑی کو اپنا معلوم ہونا چاہیے وہ اگر ٹیسٹ نہیں لیکن ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ہمیں لمبا لے کر چل سکتے ہیں تو کیوں نہیں۔ میں تو عمرگل سے کہتا تھا کہ تم ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دو کیونکہ تم زور لگاؤ گے تو خراب ہوں گے لیکن انہوں نے میری بات نہیں سنی اور اب کہتے ہیں آپ نے ٹھیک کہا تھا۔