پاکستانی نژاد جرمن اسٹوڈنٹ کو اسکالرشپ کے لیے نامزد کیا گیا

جرمنی کے چار صوبوں کے سینکڑوں اسٹوڈنٹس میں سے 28 جبکہ برلن سے 7 اسٹوڈنٹس کو نامزدکیا گیا

muhammad ali محمد علی اتوار 22 ستمبر 2019 00:32

پاکستانی نژاد جرمن اسٹوڈنٹ کو اسکالرشپ کے لیے نامزد کیا گیا
برلن (رپورٹ مطیع اللہ ، اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستانی نژاد جرمن اسٹوڈنٹ کو اسکالرشپ کے لیے نامزد کیا گیا۔ جرمنی کے چار صوبوں کے سینکڑوں اسٹوڈنٹس میں سے 28 جبکہ برلن سے 7 اسٹوڈنٹس کو نامزدکیا گیا ۔ اسکولز کے بچوں میں صلاحیتوں کی بنیاد پر حوصلہ افزائی کرنے اور تین سال تک تعلیمی میدان میں طلباء کو وظیفہ دینے والی تنظیم ہیراٹے اسٹیفٹونگ ہر سال جرمنی کےمختلف صوبوں میں اسکولوں کے اندر اچھی کارکردگی دیکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائ کرتے ھوئے انہیں اسکالرشپ دیتاھے جرمنی کے دارلخلافہ برلن میں مقیم پاکستانی فیملی و مقامی صحافی پاکستان جرمن پریس کلب کے منیجنگ کمیٹی کی ممبر مہوش ظفر کی بیٹی یسری ظفر بھی اسکالرشپ لینے والوں میں اس بار شامل ھوئیں۔

یسری ظفر نے گزشتہ سال سالانہ امتحانات میں بہترین پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کیا تھا آج ہیرٹے سٹیفٹونگ کی جانب سے یسری ظفر کو اسکالرشپ کے لیے نامزد کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی انہوں نےدوسری مرتبہ پاکستان کا نام روشن کرتے ھوئے جرمنی کے تعلیمی میدان میں اسکالرشپ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بیٹی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا اس موقع پر ہیرٹے ا سٹیفٹونگ تنظیم کے سربراہ مہمان خصوصی میشائل اوک روب نے کہا کہ بچوں کو انعامات دینا اور ان کو اسکالرشپ کا اجراء کرنا تو صرف ایک بہانہ ھے اصل مقصد بچوں میں موجود ٹیلنٹ کا اعتراف کرنا ھے انہوں نے کہا کہ ہم ان بچوں کو صیحح سمت دینا چاہتے ھے تاکہ یہ بچے اپنی تعلیمی صلاحیتوں کے زریعے ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں ۔

(جاری ہے)

اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی نژاد یسری نے کہاکہ میں اسکالرشپ اور سرٹیفکیٹ وصول کرنے پربے حد خوش ھو اس تمام تر کاوشوں کا سہرامیرے والدین کو جاتا ھے والدین کے بدولت ہی میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ھوئی ھوں۔ میری کوشش ھے کہ میں تعلیمی میدان میں مزید پاکستان کانام روشن ر کرسکو ں۔تقریب میں یسری کی دوستوں نے کہاکہ آج وہ یسری کی اس جیت پر بے حد خوش ہیں۔

یسری ظفر کی والدین نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے اپنے بچوں کو پردیس میں رہنے کے باوجود پاکستان سے محبت کرنا سیکھایا ہے یہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ھیں انہوں نے جرمنی ویورپ میں مقیم پاکستانی والدین کے لیے پیغام دیتے ھوئے کہاکہ والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں تو یقینا اللہ ان کو ضرور کامیابی عطا فرمائے گا۔ علاوہ ازیں جرمنی کے شہر پوسٹڈام میں ایک پروقار تقریب میں جرمن نژاد پاکستانی یسری ظفر کو سرٹیفکیٹ اور اسکالرشپ لیٹر دیا گیا اس ا موقع پر جرمنی کے 28 بچوں کوا اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا جس میں برلن سے 7 بچے شامل تھے تقریب میں بچوں کے والدین، اسکولز ٹیچرز، اور شہر معززین سمیت تنظیم ہیرٹے کے افراد نے شرکت کی۔

پاکستانی نژاد جرمن اسٹوڈنٹ اسکالرشپ کے لیے نامزد

متعلقہ عنوان :