Live Updates

وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری کی ملاقات

وزیر اعظم کی فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین

اتوار ستمبر 01:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان سے نیو یارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی نعیم الحق، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی، امریکہ میں پاکستان کے سفیر اسد مجید اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے فاروق کتھواری کو مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین کی تاکہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوسکے ۔ واضح رہے کہ فاروق کتھواری امریکی صدارتی کمیشن براے ایشیاء امریکیوں کے کمیشن کے ممبر رہ چکے ہیں۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات