Live Updates

وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر کے سلسلے میں یہاں پہنچے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی تنظیمیں اپنے موقف پر قائم رہیں تاکہ ہم منزل پر پہنچ سکیں، منزل یہی ہے کہ کشمیر میں عوام کو حق خودارادیت ملے، عمران خان کا مقصد د نیا کو بتانا ہے کہ کشمیر میں ظلم بند اور بھارتی قبضہ ختم ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کا نیویارک آنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اتوار ستمبر 02:40

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مشن کشمیر کے سلسلے میں یہاں پہنچے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی تنظیمیں اپنے موقف پر قائم رہیں تاکہ ہم منزل پر پہنچ سکیں، منزل یہی ہے کہ کشمیر میں عوام کو حق خودارادیت ملے، عمران خان کا مقصد د نیا کو بتانا ہے کہ کشمیر میں ظلم بند اور بھارتی قبضہ ختم ہونا چاہئے، وزیراعظم عمران خان کا نیویارک آنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی نیویارک آمد کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی یہاں امریکہ، چین اور دیگر ممالک کے سربراہان سمیت اہم عالمی شخصیات سے ملاقاتیں ہونگی۔ امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد دیکھیں گے کہ وہ کیا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کا مقصد د نیا کو بتانا ہے کہ کشمیر میں ظلم بند اور بھارتی قبضہ ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا نیویارک آنے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری مل کر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بھی مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کریں، اب بھارت پر ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند اور لاک ڈائون ختم کرے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ دو طرفہ مذاکرات، ثالثی اور عالمی برادری کی مداخلت سمیت تمام آپشن پر تیار ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی جموں و کشمیر پر سٹینڈ لیا ہے، کرفیو کو دوسرا مہینہ شروع ہوگیا ہے مقبوضہ کشمیر کے حالات سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منزل یہی ہے کہ کشمیر میں عوام کو حق خودارادیت ملے ، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی تنظیمیں اپنے موقف پر قائم رہیں تاکہ ہم منزل پر پہنچ سکیں۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات