افغانستان کے قیام امن میں ایران کا کردار اہم ہے ،حامد کرزئی

ایران نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے بھرپور کوشش کی،ایرانی حکومتی وفد سے ملاقات

اتوار 22 ستمبر 2019 12:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) سابق افغان صدرحامد کرزئی نے افغانستان میں قیام امن کی کوششوں میں ایران کے اہم کردار پر زور دیاہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ایرانی حکومت کے خصوصی ایلچی محمد ابراہیم طاہریان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور گہرے تعلقات کا حوالہ دیا اورکہا کہ ایران نے افغانستان میں قیام امن اور استحکام کے لئے بھرپور کوشش کی،فریقین نے اس ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیاہے ۔