امریکی صدارتی انتخابات،ہم جنس پرست مر دپیٹ بوٹے بھی میدان میں آگئے

پیٹ بوٹے جج نے دوسرے مرد سے شادی بھی کر رکھی ہے،صدارتی امیدواربننے کے اعلان پر امریکی میں بحث

اتوار 22 ستمبر 2019 12:50

امریکی صدارتی انتخابات،ہم جنس پرست مر دپیٹ بوٹے بھی میدان میں آگئے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) امریکا میں اگلے برس کے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم ابھی پارٹیوں کے اندر جاری ہے۔ اس سلسلے میں مختلف ریاستوں میں پارٹی انتخابات کا سلسلہ اگلے برس کے اوائل میں شروع ہو گا۔امریکا کی دو بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی الیکشن کا امیدوار بننے والے دس امیدواروں کی فہرست میں ایک نام پیٹ بوٹے جج کا ہے۔

یہ بنیادی طور پر ہم جنس پسند ہے اور اس نے ایک دوسرے مرد چیسٹن بوٹے جج سے شادی بھی رچا رکھی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی سے صدارتی امیدوار بننے کے اعلان کے بعد سے یہ بحث شروع ہے کہ کیا امریکی قوم اس کے لیے تیار ہے کہ کوئی ہم جنس پسند ان کے ملک امریکا کا صدر بن جائے۔

(جاری ہے)

سینتیس سالہ پیٹ بوٹے جج کی اہلیت کو انڈیانا ریاست کے شہر ساتھ بینڈ کے میئر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

بطور میئرانہوں نے اس شہر میں عوامی مقبولیت حاصل کی اور شہری ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں، جنہیں سراہا بھی گیا۔ ان کے پروفائل کے تناظر میں ان کے صدارتی امیدوار بننے کے حوالے سے عام امریکی شہریوں میں یہ بحث شدت اختیار کر چکی ہے کہ آیا ایک مخصوص جنسی رویے (ہم جنس پسندی)کا حامل شخص امریکا کے سب سے اہم منصب کا اہل ہو سکتا ہے۔