بھارت افغان دریائوں کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جس بارے فوری اقدامات کی ضروری ہے

وہ افغانستان میں بارہ ڈیم بنارہا ہے جس سے پاکستان کو ملنے والے پانی میں کمی واقع ہو جائے گی چیئرمین پاکستان اکانومی واچ برگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان

اتوار 22 ستمبر 2019 13:45

بھارت افغان دریائوں کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈیئر (ر) محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے دریائوں کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے جس کا نوٹس لے کر فوری اقدامات کرنے کی ضروری ہے ، بھارت افغانستان میں بارہ ڈیم بنارہا ہے جن کی تعمیر سے پاکستان کو ملنے والے پانی میں کمی واقع ہو جائے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت آبی دہشت گردی سمیت ہر ممکن طریقے سے پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ اربوں ڈالر خرچ کر رہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دریائے کابل کے زریعے سالانہ پچیس ملین ایکڑ فٹ پانی ملتا ہے تاہم بھارت کی خواہش ہے کہ اس میں ہر ممکن حد تک کمی کی جائے جس کے لئے وہ افغانستان کی واٹر پالیسی پر اثر انداز ہورہاہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پانی کی تقسیم کا کوئی معاہدہ نہیں جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت افغانستان سے آنے والے پانی پر دارومدار رکھنے والی پاکستانی زمینوں کو بنجر اور عوام کو پیاسا مارنا چاہتا ہے۔