حجرہ شاہ مقیم میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کوتیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتار دیا

بہن کی مبینہ قاتل ملزمہ کوگرفتارکر لیا،دماغی توازن درست نہیں ،پولیس ذرائع

اتوار 22 ستمبر 2019 14:20

حجرہ شاہ مقیم میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کوتیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ ..
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) حجرہ شاہ مقیم میں سنگدل بڑی بہن نے نے چھریوں اور کسی کے وار کر کے چھوٹی بہن کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی نواحی بستی نور چورستہ میاں خاں کے رہائشی محنت کش محمد رمضان کی بیٹی 25 سالہ فوزیہ کی شادی چار ماہ قبل ہوئی جسکا خاونز بیرون ملک ہے جو میکے ملنے آئی ہوئی تھی گزشتہ شب درمیانی فوزیہ نے اچانک اپنی سوئی ہوئی چھوٹی بہن عاصمہ کے سر پر کسی کے وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں رفعت حمید نے این این آئی کو بتایا کہ قاتلہ فوزیہ کا ذہنی توازن درست نہیں جسے گرفتار کر کے ضروری قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے دوسری طرف چھوٹی بہن کو قتل کرنیوالی فوزیہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ عاصمہ اسے خوفزدہ کرتی ڈراتی تھی جس پر اس نے اسے مار ڈالا۔

متعلقہ عنوان :