ملک میں 2 ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے گئے
حکومت نے سال میں13 ارب ڈالر قرضہ لینے کا منصوبہ بنا لیا
عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 14:27
(جاری ہے)
اعدادوشمار کت مطابق اس سال جولائی اور اگست میں ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرضوں میں 321.5ملین ڈالر کے کمرشل قرضے اور 500ملین ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک کی پہلی امدادی قسط شامل ہے۔
دوطرفہ قرض دہندگان کی طرف سے 272ملین ڈالر وصول ہوئے ہیں جو کہ کل قرضوں کا 18فیصد ہے۔سعودی عرب نے 108ملین ڈالر پاکستان کو دیے ہیں جبکہ چین نے پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں 158.3ملین ڈالر دیے ہیں جو گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں47فیصد کم ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پیک کی بہت سے اسکیمیں مکمل ہونے کے باعث چینی فنانسنگ میں کمی آئی ہے۔چین نے حویلیاں تھاکوٹ روڈ کیلیے 27.2ملین ڈالر اور سکھر ملتان موٹروے کیلیے 68.2ملین ڈالر دیے ہیں اور یہ دونوں منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے افتتاح کے منتظر ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی ضروریات کیلیے 13ارب ڈالر کے قرضے لینے کا ہدف رکھا ہے اور یہ ڈیڑھ ارب ڈالر مجموعی ہدف کا 11.5فیصد ہیں۔ حکومت نے اپنے پہلے سال کے دوران 16ارب ڈالر کے بیرونی قرضے لیے تھے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اگرچہ کم ہو رہا ہے تاہم رواں مالی سال کے دوران یہ خسارہ پورا کرنے کے لیے تقریباً 8ارب ڈالر درکار ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
وزیراعلی پنجاب سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ، منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی
-
نواز شریف،یوسف رضاگیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس،نیب سے رپورٹ طلب
-
اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروا دیئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.