پاکستانی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا

آئی سی سی نے پاک سری لنکا سیریز کیلیے3غیر ملکیوں سمیت میچ آفیشلزکا اعلان کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 15:22

پاکستانی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2019ء) پاکستانی سیکیورٹی پر آئی سی سی کا اعتماد بھی بڑھنے لگا ہے۔ آئی سی سی نے پاک سری لنکا سیریز کیلیے3غیر ملکیوں سمیت میچ آفیشلزکا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلوی ٹیسٹ اسٹار ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے جبکہایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار فرائض سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ مقامی امپائرز احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب کا بھی تقرر کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل گف پہلے بھی رواں سال پی ایس ایل میچز کیلیے پاکستان آ چکے ہیں، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرزہوں گے، مائیکل گف تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائر مقرر ہوئے ہیں۔ آئی سی سی کے مطابق دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،جول ولسن تھرڈ اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے ون ڈے میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ، مائیکل گف تھرڈ جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات ہوئے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سری لنکن وزارت دفاع کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم کودورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل مل گیاہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کا کہنا تھا کہ انہیں وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان کے دورے کا گرین سگنل مل گیا ہے۔ جس کے بعد سری لنکا کرکٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ پاکستان آرمی تمام انتظامات کرے گی۔ وزارت دفاع نے ٹیم کو پاکستان بھیجنے کی اجازت دے دی ہے۔ حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کو خط لکھ کر ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے جس سے سری لنکا کےدورہ پاکستان پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔