اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملہ روکنے کی تجویز کا خیر مقدم

اتوار 22 ستمبر 2019 15:55

اقوام متحدہ کا حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملہ روکنے کی تجویز کا خیر ..
صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر حملہ بند کرنے کی پیشکش کو قبول کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ علاقے میں لڑائی کو ختم کرنے کے لیے یہ مثبت پیغام ہے۔

(جاری ہے)

اسکائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے یمن کے خصوصی نمائندے مارٹن گرفٹس نے تمام فریقین سے علاقے میں تشدد، فوجی اضافہ اور غیر ضروری بیان بازی کو کم کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ حوثی باغیوں کے اہم لیڈر مہدی المشط نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی تنظیم سعودی عرب کے شمالی علاقے میں میزائل اور ڈرون کے تمام حملوں کو مکمل طور پر روک دے گا لیکن اگر جنگ کی گئی تو اس کے نتائج انتہائی مہلک ہوں گے