سعودی عرب ،38 لاکھ سے زائد غیر ملکی اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار

اتوار 22 ستمبر 2019 15:55

سعودی عرب ،38 لاکھ سے زائد غیر ملکی اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2019ء) سعودی عرب میں3.87 ملین سے زائد غیر ملکیوں کو اقامہ، محنت اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے سے جاری نئے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ نومبر 2017 ء سے جاری مہم کے دوران30,24,270افراد کو اقامہ قانون،5,95,796کو قانون محنت اور 2,52,128 کو سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق65,679 افراد کو سعودی عرب کی سرحد عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

ان میں45 فیصد یمنی، 52فیصد ایتھو پین اور باقی کا تعلق دیگر ملکوں سے ہے۔سعودی عرب سے ہمسایہ ریاستوں کی سرحد عبور کرتے ہوئے 2,785افراد کو حراست میں لیاگیا۔4,522افراد انسانی سمگلنگ اور مجرموں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار ہوئے۔1,587سے زائد سعودیوں کو مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے کے الزام میں پکڑا گیا۔ 14,979 مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان میں13097مرد اور1882خواتین شامل ہیں۔قوانین کی خلاف ورزی کی4,92,927 مجرموں پر فوری جرمانے عائد کیے گئے۔9,62,234کو بیدخل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :