سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کا ننھی بچی پر تشدد

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کر دیں، عوام نے سخت ترین سزا کا مطالبہ کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 22 ستمبر 2019 16:26

سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کا ننھی بچی پر تشدد
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر2019ء) سعودی عرب میں غیر ملکی شہری کی ننھی بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چھوٹی سی ننھی بچی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص چھوٹی بچی کو تشدد کا نشانہ بناتا ہوا دکھا جا سکتا ہے۔ بے رحم شخص چھوٹی سی چند ماہ کی بچی کو پاؤں پر کھڑا کرنا کی کوشش کرتا ہے لیکن جب وہ کھڑی نہیں ہو پاتی تو وہ اسے چہرے تھپڑ مارتا ہے اور بچے کو اپنے دونوں گھٹنوں کے درمیان پکڑ کر بھی تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

بچی تشدد کی وجہ سے شدید رو رہی ہے اور اسکا چہرہ بھی سرخ ہو چکا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بچی کا مبینہ والد اس کو زدوکوب کر رہا ہے۔
بچی پر تشدد کا مرتکب شخص بچی کا والد بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تشدد کرنے والے شخص کا تعلق فلسطین سے بتایا جارہا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں سعودی عوام نے مجرم کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور بچی پر تشدد کرنے اور اس سے سفاکانہ سلوک کرنے والے شخص کوقانون کے مطابق سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ سعودی حکام نے ویڈیو کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ سعودی عرب میں وزارت محنت و سماجی ترقی کے ترجمان خالد ابوالخیل نے کہا ہے کہ متعلقہ مراکز تک پہنچنے والی معلومات کی تصدیق ہو گئی ہے اور اب ویڈیو میں دکھائی دینے والے شخص کے بارے میں تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ مجرم کو سخت سزا دی جائے۔ سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس شخص کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم ابھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔