Live Updates

سعودی ولی عہد کےطیارے میں امریکا جاتے کچھ شرم توآئی ہوگی، احسن اقبال

سادگی کے سٹنٹ اور ڈرامے کرنے کی بجائے بہتر تھا عزت سے اپنے جہاز پر خودداری کے ساتھ جاتے، جہاز کی بچت کا ڈرامہ تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔سیکرٹری جنرل ن لیگ احسن اقبال کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 18:47

سعودی ولی عہد کےطیارے میں امریکا جاتے کچھ شرم توآئی ہوگی، احسن اقبال
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے طیارے میں امریکا جاتے کچھ شرم تو آئی ہوگی، سادگی کے سٹنٹ اور ڈرامے کرنے کی بجائے بہتر تھا عزت سے اپنے جہاز پر خودداری کے ساتھ جاتے، جہاز کی بچت کا ڈرامہ تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔

انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سادگی کے سٹنٹ کرتے کرتے سعودی ولی عہد کے خصوصی جہاز میں امریکہ جاتے کچھ تو شرم آئی ہوگی۔ 
ڈرامے کرنے کی بجائے عزت کے ساتھ اپنے جہاز پہ خودداری کے ساتھ جاتے۔

(جاری ہے)

penny wise pound foolish ایسے ہی لوگوں کے لئے کہا جاتا ہے جہاز کی بچت کا ڈرامہ پر تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ
اپنی ناکام سفاتکاری پہ خان صاحب اور قریشی صاحب کچھ شرم تو آئی ہو گی۔ قوم جواب مانگتی ہے؟ کشیر کا سودا نامنظور۔ احسن اقبال نے کہا کہ
پنجاب سے خان کا انتقام۔

پنجاب کا صوبہ جو شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی کی علامت بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی ، نالائقی اور کرپشن سے ترقی کا کھنڈر بنتا جا رہا ہے جہاں تمام کامیاب منصوبے اور پروگرام زمین بوس ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے ہیں۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آزادی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان کو کسی قیمت پر این آراو نہیں دوںگا، ہمارا کسی بھی ادارے کیساتھ تصادم نہیں ہے، ہم ملک میں 15 پرامن ملین مارچ کرچکے ہیں، آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ایک دو روز میں کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات