عمران فاروق قتل کیس ، تحقیقاتی اداروں کا سابق گور نر عشرت العباد کومقدمے میں شامل تفتیش کر نے کا فیصلہ

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی ٹیم وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد عشرت العباد سے معلومات کے لیے دبئی جاسکتی ہے، ذرائع

اتوار 22 ستمبر 2019 19:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی شواہد سامنے آنے کے بعد سابق گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق برطانوی شواہد کی روشنی میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سابق گورنر سندھ سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی اس سلسلے میں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی ٹیم وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد عشرت العباد سے معلومات کے لیے دبئی جاسکتی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ سے موصول شواہد میں عمران فاروق کو سابق گورنرعشرت العباد کا قریبی ساتھی قرار دیا گیا تھا، شواہد میں عمران فاروق کا بیان بھی شامل تھا جس میں ڈاکٹر عشرت العباد کے حوالیسے اہم انکشافات تھے جب کہ عمران فاروق اور عشرت العباد کے تنازعہ کا بھی ذکر تھا۔ذرائع کے مطابق عشرت العباد سے قتل کے محرکات اور سازش کون کرسکتا ہی کس کو فائدہ پہنچ سکتا ہے جیسے سوالات کیے جاسکتے ہیں۔