انگلش ٹی ٹونٹی چیمپئن ایسیکس نے اپنے پاکستانی پیسر محمد عامرکو انوکھے انداز سے یاد رکھا

ویٹالٹی ٹی ٹونٹی کا ٹائٹل جیتنے کے بعد جیت کے جشن کے دوران کھلاڑیوں نے عامر کا پتلا ساتھ کھڑا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 22 ستمبر 2019 19:13

انگلش ٹی ٹونٹی چیمپئن ایسیکس نے اپنے پاکستانی پیسر محمد عامرکو انوکھے ..
برمنگھم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2019ء) ایسیکس کاﺅنٹی نے انگلش ٹی 20 کرکٹ کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں ایسیکس نے ووسٹرشائر کاﺅنٹی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے ہرایا، فاتح ٹیم نے 146 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، سائمن ہارمر کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا،ایسیکس کاﺅنٹی نے اپنے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامرکو انوکھے انداز سے یاد رکھا ۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ووسٹرشائر کاﺅنٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے، کپتان معین علی 32 اور رکی ویسلز 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ آف سپنر سائمن ہارمر نے تین جبکہ روی بوپارہ اور ڈین لارسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ایسیکس نے ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، آخر میں کپتان سائمن ہارمر نے 7 گیندوں پر 18 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، روی بوپارہ نے ناٹ آﺅٹ 36 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ہارمر کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ٹائٹل جیتنے کے بعد ایسیکس نے فائنل میچ نہ کھیلنے والے پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بھی یاد رکھا اور جیت کے جشن کے دوران ایسیکس کے کھلاڑیوں نے محمد عامر کا پتلا ساتھ کھڑا کیا۔

متعلقہ عنوان :