دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑنے کی اطلاع

ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑتا دیکھا گیا،ڈرون دیکھ کر2 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ترجمان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار ستمبر 19:37

دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑنے کی اطلاع
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑنے کی اطلاعات ہیں، مشتبہ ڈرون اڑتا دیکھ 2 پروازوں کا رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ دبئی ایئرپورٹ کے نزدیک مشتبہ ڈرون اڑتا دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے والی 2 پروازوں سنگاپور سے آنے والی ایمریٹس ای کے433 اور دہلی سے آنے والی ای کے511 کا رخ دوسرے ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا۔

دونوں پروازوں کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی ورلڈ سنٹرل اور شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کو کلیئرنس کیلئے ساڑھے 12 بجے بند کیا گیا۔ ایئرپورٹ کو 15 منٹ تک بند رکھا گیا۔ لیکن سکیورٹی خدشات اور خوف وہراس کی صورتحال کلیئرہونے کے بعد ایئرپورٹ کو پروازوں کو کھول دیا گیا ہے۔