نوازشریف اور آصف زرداری کے نیب کے ساتھ معاملات طے پا گئے
بات پیسوں کے لین دین پر رکی ہوگئی ہے، یہ رسید پر پیسے نہیں دینا چاہتے، دو ماہ بعد آصف زرداری اور فریال بی بی ، میاں نوازشریف اور مریم بی بی یہ چاروں پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماء شوکت بسرا کا دعویٰ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 21:18
(جاری ہے)
شوکت بسرا نے کہا کہ اس وقت ن لیگ میں بھی میرے دوست ہیں، پیپلزپارٹی میری جماعت رہ چکی ہے وہاں بھی میرے جاننے والے ہیں، میں ذرائع سے کہتا ہوں کہ دونوں جماعتوں کو بڑے گروپس موجود ہیں۔
جو سینیٹ ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں بھی موجود ہیں۔میری یہ خبر ہے کہ دونوں جماعتوں کے سربراہان کے نیب کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔صرف پیسوں کے لین دین کا ایشو آرہا ہے۔ نیب والے کہتے رسید دیں گے، یہ کہتے رسید نہیں لیں گے، وہ کہتے ٹیبل کے اوپر اور یہ کہتے پیسے ٹیبل کے نیچے لیں۔آئندہ دو مہینوں میں معاملات طے پا جائیں گے۔ دو ماہ بعد آصف زرداری اور فریال بی بی ، میاں نوازشریف اور مریم بی بی یہ چاروں پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے۔نیب کو پیسے دے کریہ دونوں جماعتوں کے سربراہاں بیرون ملک چلے جائیں گے۔واضح رہے شوکت بسرا پیپلزپارٹی کے سابق رہنماء ہیں، تحریک انصاف کی حکومت میں انہیں تاحال کوئی عہدہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے اپلائی کیا ہوا ہے۔ وہ پارٹی قیادت کو ہر لحاظ سے مطمئن کرنا چاہتے ہیں کہ ان جیسا ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہے۔ اسی طرح ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسرا کوفیورٹ امیدوار کہا جا رہا ہے۔کیونکہ عثمان سعید بسرا کی پارٹی کارکنان میں کافی مقبولیت ہے۔ عثمان سعید بسرا کا امیدوار بطور ترجمان وزیراعلیٰ کا سن کر پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنان بھی مسرت کا اظہار کررہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.