فواد چودھری نے مودی کے جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئرکردی

مودی دیکھ لیں! پیسے سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا، مودی کے جلسے میں خالی کرسیاں، اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ناامیدی کا عالم ہے۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 21:35

فواد چودھری نے مودی کے جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئرکردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے کہا ہے کہ مودی دیکھ لیں!پیسے سے سب کچھ نہیں خریدا جاسکتا،مودی کے جلسے میں خالی کرسیاں،اربوں روپے خرچ کرنے کے بعدبھی ناامیدی کا عالم ہے۔ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے این آر جی اسٹیڈیم میں جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی۔

فواد چودھری نے کہا کہ یہ کیا ہے؟ اربوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی ناامیدی کا عالم ہے؟ انہوں نے کہا کہ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیسے سے سب کچھ نہیں خریداجاسکتا۔
دوسری جانب ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرے کا اہتمام این آر جی اسٹیڈیم کے باہر کیا گیا جہاں مودی کو خطاب کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم مودی کی انسان دشمن کاروائیوں کیخلاف احتجاج میں کشمیری، سکھ، بھارتی مسلمان اور خواتین بھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے اپنی ٹی شرٹس اور کیپس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج کر رکھے ہیں۔ جبکہ احتجاجی بینرز پر بھی بھارتی دہشتگردی کا چہرہ اور مودی کے مظالم کیخلاف ’’مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرو، بھارتی قبضہ ختم کرو‘‘ کے نعرے درج ہیں۔

مظاہرین نے آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے ہیں۔ احتجاجی شرکاء نے بینرز پر نازی مودی کے بھی نعرے درج کررکھے ہیں۔ دوسری جانب 26ستمبر کو ولنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے چار بجے تک پاکستان ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگاجس میں نیوزی لینڈ میں رہنے والے پاکستانیوں کے علاوہ کشمیری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندے شرکت کرینگے جبکہ 27ستمبر کو سہ پہر دو بجے سے چار بجے تک پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے زیر اہتمام کرائسٹ چرچ میں کشمیرمیں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔

یہ احتجاجی مظاہرہ کولمبو سٹریٹ سے شروع ہو کر بریج آف ریمبرنس پر اختتام پذیر ہوگا ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹر بری کے صدر عمران چوہدری نے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی جارحیت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا ۔انہوںنے بتایاکہ 27ستمبر کو کرائسٹ چرچ میں ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا جائیگا جس میں پاکستانیوں کے علاوہ کشمیریوں ، اراکین پارلیمنٹ اور مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔

انہوں نے نیوزی لینڈ میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ 27ستمبر کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکریں۔