Live Updates

کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، بابر اعوان

اخبارات میں شائع خبر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ حکومت سے متعلق نہیں ، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے، انٹر ویو

اتوار 22 ستمبر 2019 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2019ء) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افرا تفری چاہتا ہے۔ایک انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو 5 سالہ حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے، ن لیگ، پی پی ناکامی کے بعد مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اخبارات میں شائع خبر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ حکومت سے متعلق نہیں ہے، گزشتہ ادوار کی آڈٹ رپورٹس کو موجودہ دور حکومت سے جوڑا جارہا ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ 2 سابق وزرا، پارلیمانی سیکرٹری نے جھوٹی خبروں کا آغاز کیا، آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹس گزشتہ حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف اداروں کو کارروائی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جھوٹی خبر کی ترویج الیکٹرانک کرائم ہے، جھوٹی خبر کی ترویج پر ایف آئی اے کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ خسارے میں کمی، درآمدات میں اضافہ بہتر معیشت کے اعشاریے ہیں۔بابر اعوان کے مطابق حکومت اسحاق ڈار کی طرح جعلی اعداد و شمار دے کر قوم کو دھوکے میں نہیں رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد لاک ڈاؤن سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسلام آباد لاک ڈاؤن کیا جاتا ہے تو یہ ہائیکورٹ کے فیصلے کی توہین ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات