Live Updates

قائد ن لیگ نوازشریف نے بھی عثمان بزدارکی حمایت کردی

نوازشریف نے شہبازشریف کو کہا کہ عثمان بزدار کیخلاف ہرسازش ناکام بنائی جائے، نوازشریف کو معلوم ہے اگر عثمان بزدار رہےگا تواس کی نالائقیوں سے پنجاب میں سیاسی فائدہ ہوگا۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 23:17

قائد ن لیگ نوازشریف نے بھی عثمان بزدارکی حمایت کردی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر2019ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کے حق میں نوازشریف نے بھی آوازاٹھا دی، نوازشریف نے شہبازشریف کو کہا کہ عثمان بزدار کیخلاف ہرسازش ناکام بنائی جائے،نوازشریف کو معلوم ہے اگر عثمان بزدار رہے گا تواس کی نالائقیوں سے پنجاب میں سیاسی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کو مقتدر حلقوں نے بھی مشورہ دیا کہ عثمان بزدار کو ہٹا دیں، کیونکہ اب توپنجاب میں کرپشن کے علاوہ ڈینگی بھی پھیل گیا ہے۔

لیکن عمران خان نے عثمان بزدار کی تو حمایت کی ہے ان کے علاوہ نوازشریف نے بھی ان کی حمایت کردی ہے۔نوازشریف نے شہبازشریف کو کہا کہ عثمان بزدار کیخلاف ہرسازش ناکام بنائی جائے، نوازشریف کو معلوم ہے اگر عثمان بزدار رہے گا تواس کی نالائقیوں سے پنجاب میں کام اور آسان ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

جب عثمان بزدار کو بتایا گیا کہ آپ کی بہت بڑی سیاسی شخصیت نوازشریف نے حمایت کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بندہ ہے۔اس کو نہیں ہٹایا جائے گا۔جس پر عثمان بزدار بھی پریشان ہیں۔ تاہم گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے عثمان بزدار ہٹانے کے سوال پر واضح کہا تھا کہ استعفیٰ عمران خان کو دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کوکنٹرول کرنے کیلئے حکومت کو شہبازشریف کے اقدامات کی نقل کرنی چاہیے، نقل کیلئے عقل احد چیمہ اور فواد حسن فواد سے جیل میں جاکر لے سکتے ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول کرنے میں ناکامی پر ڈپٹی کمشنر کو نہیں ہٹانا چاہیے بلکہ وزیراعظم خود استعفیٰ دیں،اس لیے جب ہمارے دور میں ڈینگی آیا تو وہ ڈینگی برادرا ن کہتے تھے۔ وہ کہتے تھے اوپروالا ٹھیک ہوتونیچے کام ٹھیک ہوتا ہے، اب اسلام آباد میں زیادہ ڈینگی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات