کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے، شاہ محمود قریشی
وزیراعظم عمران خان ٹرمپ ملاقات میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے، بتایا جائے گا کہ کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں ، مودی آپ کو درست صورتحال نہیں بتا رہے۔ نیویارک میں میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 22 ستمبر 2019 23:36
(جاری ہے)
وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ایشو اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگوں کو ہسپتالوں تک بھی رسائی حاصل نہیں۔
کشمیر میں جو اموات ہورہی ہیں ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوآئی سی سے پوچھیں گے کہ ان کو وہاں آپریٹ کیا جا رہا ہے؟ ہم ملکر شہریوں کو میڈیسن اور دوسری سہولیات کیسے فراہم کرسکتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آج کشمیری رہنماؤں سے ملاقات ہوگی۔ ہم ان سے بھی وہاں کی صورتحال کے حوالے سے رہنمائی چاہیں گے، ہم سے وہ توقعات رکھتے ہیں ،وہ بھی رہنمائی چاہیں گے، ان کو بتائیں گے وزیراعظم کشمیر کا مسئلہ بھرپور انداز میں جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔سمجھنے کی بات یہ ہے کہ یہ ایک لانگ ہول ہے،کشمیر کی لڑائی دنوں ہفتوں کی نہیں ،لمبی لڑائی ہے۔ہم سب کو ملکر جستجو کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ٹرمپ ملاقات میں کشمیر ایشو کو اٹھائیں گے، بتایا جائے گا کہ کشمیر میں حالات خراب ہورہے ہیں ، مودی آپ کو درست صورتحال نہیں بتا رہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل کے لیے گفتگو کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پراتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے طالبان سے آخری لمحے میں بات چیت یکطرفہ ختم کرنے پراظہارافسوس کیا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل کومی نائیڈو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات چیت کی گئی۔ کومی نائیڈو نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق تنظیموں کے کام میں بھارتی رکاوٹوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اُجاگرکرنے پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کردارکو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کومی نائیڈونے یقیین دہانی کروائی کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآوازبلند کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کوعوام تک رسائی نہیں دی جا رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.