Live Updates

مسئلہ کشمیر امریکہ کی مرضی سے حل ہوگا

فیصلے نیویارک نہیں بلکہ واشنگٹن میں ہوتے ہیں،کشمیر کا فیصلہ بالاآخر پاکستان اور بھارت ہی کریں گے لیکن یہ بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے ہو گا۔ ماہرین بین الاقوامی امور

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 10:37

مسئلہ کشمیر امریکہ کی مرضی سے حل ہوگا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2019ء) بین الاقوامی امور کے ماہرین مطابق پاکستان چاہئیے جنتی مرضی کوشش کر لے مسئلہ کشمیر امریکا کی مرضی کے بغیر حل نہیں ہو سکتا۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الااقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر عادل نجم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سے قرارداد پاس کرانا اتنا آسان نہیں جنتا کہ نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری ایک بہت بڑاعمل ہے۔اور ہمارے پاس بھارت کی بجائے بہت کم دوست ہیں۔انہوں نے کہا 27 ستمبر کو مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔یہ مسئلہ کشمیریوں اور مودی نے دنیا کے سامنے اجاگر کیا۔اب پاکستان کا کام ہے کہ اسے زندہ رکھے۔بین الااقوامی امور کے ماہر نے پاکستان کی طرف سے شعبدے بازی والی سفارکاری نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

اگر ملالہ یوسفزئی ٹویٹ کرے اور دنیا کے رہنماؤں سے ملے تو اس کی بات سنی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال ٹھیک نہیں ورنہ بلاول اور مریم نواز کو دنیا میں بھیجیں تو کچھ بات بن سکتی ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کشمیر اور فلسطین کو مسائل میں نہیں گردانا جاتا۔کشمیر کا فیصلہ بالاآخر پاکستان اور بھارت ہی کریں گے لیکن بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلے نیویارک نہیں بلکہ واشنگٹن میں ہوتے ہیں۔

اگر اقوام متحدہ میں قراردار منظور ہو سکتی تو پاکستان کب کا کروا چکا ہوتا۔اقوام متحدہ میں ہمارے جتنے بھی ووٹ ہوں امریکا کی اجازت کے بغیر آپکو ووٹ نہیں مل سکتا۔جب تک امریکا نہیں چاہے گا مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔شمشاد خان کا مزید کہنا تھا کہ مشرف اور واجپائی کی ملاقات بھی امریکا نے کرائی تھی اور ایک بار اقوام متحدہ میں اسرائیل نے امریکا کے کہنے پر پاکستان کو ووٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئیے کیونکہ جب تک آپ اپنے آپ کو درست سمت میں نہیں ڈالیں گے کوئی آپکی مدد نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا پاکستان کی پہلی ترجیح آرٹیکل 370 کی بحالی ہے اور دوسری یہ ہے کہ دنیا کشمیر کو مسئلہ سمجھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات