دبئی، بورڈنگ کیلئے چہرے سے شناخت کا سلسلہ شروع

پیر 23 ستمبر 2019 11:30

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) متحدہ عرب امارات میں روانگی کے وقت بورڈنگ کے لئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق امارات ایئرلائن پہلی کمپنی ہے جس نے امریکہ سے باہر مسافروں کو روانگی کے وقت بورڈنگ کے لئے چہرے کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔ امارات ایئرلائنز کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ دبئی سے امریکہ کے 12 ہوائی اڈوں کے لئے سفر کرنے والوں کی شناخت بورڈنگ کے وقت صرف چہرے کے ذریعے ہوگی۔

اس کام میں دو سیکنڈ سے بھی کم وقت صرف ہوگا۔ مسافروں کو اس کے لئے پیشگی اندراج نہیں کرانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو مسافر بورڈنگ گیٹ سے گزرتے وقت اس ٹیکنالوجی سے فائدہ نہ اٹھانا چاہیں انہیں اس کا اختیار ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اطمینان دلایا ہے کہ وہ اپنے مسافروں کے بائیو میٹرک ریکارڈ نہیں رکھتے اور امریکی ایجنسی ہی اس ٹیکنالوجی سے متعلق تمام امور دیکھ رہی ہے۔ امارات ایئر لائن نے یہ اعلان شہری ہوابازی سے متعلق ہونے والی سلامتی کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔ امارات ایئرلائن نے یہ اعلان شہری ہوابازی سے متعلق ہونے والی سلامتی کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔ امارات ایرلائن نے یہ اعلان شہری ہوابازی سے متعلق ہونے والی سلامتی کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔