Live Updates

وزیر اعظم سے غلام نبی فائی کی سربراہی میں کشمیریو ں کے نمائندہ وفد کی ملاقات ،

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہرسطح پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے ، میں آپ کا پوری دنیا میں سفیر بنونگا ، عمران خان کی کشمیریوں سے ملاقات میں یقین دہانی اقوام متحدہ اپنے مبصرین کو نمائندگان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھیجے، شاہ محمود قریشی کی کشمیری وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 23 ستمبر 2019 12:50

وزیر اعظم سے غلام نبی فائی کی سربراہی میں کشمیریو ں کے نمائندہ وفد کی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خا ن نے ایک بار پھر کشمیریوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ و ہ ہرسطح پر کشمیریوں کی آواز بنیں گے ، میں آپ کا پوری دنیا میں سفیر بنونگا ۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے امریکہ میں مقیم کشمیریوں کے نمائندہ وفد نے۔ نیو یارک میں ملاقات کی جس میں وفد میں ڈاکٹر غلام نبی فائی ، ڈاکٹر غلام میر، ڈاکٹر خالد قاضی ، امتیاز خان، عبدالروف میر، سردار سرور خان اور دیگر شامل تھے ۔

وفد نے مقبوضہ کشمیر میں ابتر صورتحال کو عالمی سطح پربھرپور طرح سے اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد میں ان مظلوم کشمیریوں کے قریبی رشتہ دار بھی موجود تھے جو اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں زیر حراست ہیں یا جن سے کوئی رابطہ نہی ہو پا رہا۔

(جاری ہے)

وفد نے وزیر اعظم کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے وفد کو یقین دلایا کے وہ ہر سطح پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بلند گریں گے۔

انہوںنے کہاکہ میں آپ کا پوری دنیا میں سفیر بنوں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان جو دنیا کو بتا رہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال نارمل ہو رہی ہے وہ سراسر غلط ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ مریض جن کو ڈائلسز کی ضرورت ہے ان کو یہ سہولت نہیں مل رہی۔انہوںنے کہاکہ ہندوستان نے کشمیریوں کے حوصلوں کو پست کرنے کے لیے پابندیاں عائد کر رکھی ہیںلیکن مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جتنا دبایا جا رہا ہے اتنا ہی ان کشمیریوں کے حوصلے مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کی آواز بن کر ان کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑنے آئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ اپنے مبصرین کو نمائندگان کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھیجے تاکہ صورتحال اور اصل حقائق دنیا کے سامنے آئیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے کشمیری رہنماؤں میں دو شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے پینتالیس روز مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری محاصرے میں گزارے ہیں اور وہ خود بتائیں گے کہ وہاں اصل حقائق کیا ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات