صدر انٹر نیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

مریضوں کو ادویات اور خوتک میسر نہیں ، خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے ، وزیر خارجہ شاہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں ، شاہ محمود قریشی

پیر 23 ستمبر 2019 12:50

صدر انٹر نیشنل کرائسس گروپ رابرٹ مالے کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2019ء) صدر انٹرنیشنل کرائسس گروپ (ICG) رابرٹ مالے نے نیویارک میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہاکہ ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین کرفیو نافذ کر کے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں ۔انہوں کہاکہ خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے ۔