بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کےلئے تیار

اس نظریے کےخلاف ہوں کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے تنہا کر دیا جائے: چیئر مین ایڈمنسٹریٹر کمیٹی ونود رائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 23 ستمبر 2019 12:26

بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کےلئے تیار
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23ستمبر2019ء) بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے تعینات کئے گئے ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین ونود رائے نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کرکٹ کھیلنے کے لئے تیار ہے۔ایک بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس نظریے کے خلاف ہیں کہ پاکستان کو دنیائے کرکٹ سے تنہا کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے حکومت کی بڑی واضح پالیسی رہی ہے کہ نیوٹرل وینیو میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی کپ 2019 ءکے دوران پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے خلاف بیان پر ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام میں یہ رائے پائے جاتی تھی کہ بھارت پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار ہو جائے تب بھی میں نے کہا تھا کہ اگر سیمی فائنل یا فائنل میں ان سے ٹاکرا پڑ گیا تو کیا ہم میچ نہ کھیلیں، یوں کرنا تو پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے برابر ہو گا۔

یاد رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری مرتبہ سیریز 2012ءمیں کھیلی گئی تھی جب قومی ٹیم نے بھارتی سورماﺅں کو ان کے ہوم گراﺅنڈ میں ون ڈے مقابلوں میں 2-1 سے شکست دی تھی۔