لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 23 ستمبر 2019 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوںکے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم و مرطوب ر ہے گا تا ہم گوجرانوالہ ڈویژن ، راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوںکے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب وخشک رہا تاہم مٹھی اور اسلام آباد میںبعض مقاما ت پر با رش ہوئی۔ پیرکو لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ36 اور کم سے کم34 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب77 فیصد تھا۔